دی سٹیزن فاو¿نڈیشن کا ابھرتے ستارے پروگرام کا اختتام
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) دی سٹیزن فاو¿نڈیشن نے اپنے فلاحی کاموں اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمی کی فراہمی کےلئے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ابھرتے ستارے کے نام سے جس پروگرام کا آغاز کیا تھا اس کا اختتام شاندار انداز میں ہوا۔ مقامی ہوٹل میں ابھرتے ستارے پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ فائنل مقابلے میں 32 ٹیموں کی 88 سریلی آوازوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جن میں پرائمری‘ سکینڈری‘ کالج لیول کے طلبا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ماضی کے عظیم گلوکاروں ٹینا ثانی‘ افشاں احمد‘ سلمان علوی اور ارشدمحمود نے مقابلے میں ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔ سٹیزن فاو¿نڈیشن کے چئرمین اتید ریاض نے کہا کہ ان کا ادارہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے فروغ کےلئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔