شہریوں کے بنیادی حقوق محفوظ بنانے سپریم کورٹ کے بے مثال اقدامات قابل تحسین ہے میئر کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے میئر وسیم اختر ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوکر شہر میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ جبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کئے گئے ایک خط کے ذریعے سپریم کورٹ کے حکم نامہ 14 جنوری 2018ء کے تحت کراچی میں فراہمی آب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے تشکیل دئیے گئے کمیشن میں بطور میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی نمائندگی کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو اس کے معاملات اور محصولاتی اختیار پر وسیع تر کنٹرول اور اس کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے کی آزادی دینی ہو گی بصورت دیگر یہ شہر مزید بدتر صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ عزت مآب سپریم