دنیا کے ساتھ چلنے کےلئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو آراستہ کرنا ہو گا گورنر سندھ
کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی شہر کی نمایاں شناخت ہے‘ جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل گریجویٹس ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں‘معیار تعلیم میں اضافہ ‘تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ ‘سکیورٹی معاملات پر جامعہ کراچی کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں‘انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے‘دنیا کے ساتھ چلنے کےلئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو آراستہ کرنا ہو گا۔ چانسلر نے مزید کہا کہ جامعات کو مالی طور پر مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے کام کر سکیں‘جامعات ترقی کریں گی تو ملک ترقی کرے گا‘اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں تو صوبہ اعلی تعلیم کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ تحقیق پر مبنی معیاری اور جدید ترین تعلیم کا لازم جزو ہیں ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اس کی بہت اہمیت ہے‘وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو ان کی تعلیم میں مدد دینا ہے۔ محمد زبیر نے کہا