گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید میں جلد گریجویٹ کلاسز کا اجرا کیا جائے گا : چودھری شہباز
لاہور( لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید کوپوسٹ گریجویٹ کالج کادرجہ دیا جائے گا۔ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہبازاحمدنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزسالانہ تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل تسنیم فاروق ، مہر ظفر اقبال عابدہ سیف فرخندہ سلیم ،تقسیم انعامات کمیٹی طاہرہ خانم ، شگفتہ یعقوب ودیگرموجود تھیں۔