جسٹس انور ظہیر عمرے کیلئے سعودی عرب چلے گئے ‘جسٹس ثاقب نثار آج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ثاقب نثار آج جمعرات کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے ہیں۔ وہ تین فروری تک سعودیہ میں رہیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ عمارت میں ہو گی۔