پنجاب کے سکولوں میں مسنگ سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے: رانا مشہود
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہوداحمدخان نے کہاہے کہ پنجاب کے سکولوںمیں مسنگ سہولتوں کی فراہمی سمیت متعددتعلیمی سہولتوںکی فراہمی کاکام تیزی سے جاری ہے ۔ و ہ گزشتہ روز ادار ہ تعلیم وآگہی کے زیراہتمام اثرسروے2014 کی سالانہ رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹرنظام الدین، ایچ آرسی پی کے جنرل سیکرٹری آئی اے رحمن،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب احمد علی کمبوہ، ڈاکٹرنجمہ ارشد، بریگیڈئرعبدالباسط ، چیئرپرسن آئی ٹی اے ڈاکٹرنسرین حمید، بیلاجمیل ودیگرموجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی انگریزی ، ریاضی اور زبان کی تعلیمی معیار کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔