ملک میں گزشتہ سات سال کے دوران مقامی طور پر گاڑیوں کی پیداوار میں کمی جب کہ در آمد شدہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی اوسطً سالانہ طلب دو لاکھ یونٹ سےزائد ہے ،،،،سال دو ہزار پانچ ،،دوہزارچھ کے دوران گاڑیوں کی طلب دو لاکھ چودہ ہزار پانچ سو بیس یونٹ تھی جس میں مقامی طور پر تیارہ کردہ گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ اکہتر ہزار دو سو چالیس جب کہ درآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد تینتالیس ہزار دو سو اسی تھی،،،سال دو ہزار چھ ،،دوہزارسات میں گاڑیوں کی طلب بڑھ کر دو لاکھ دو ہزار ایک سو اسی یونٹ ہوگئی ،،جس میں مقامی کاروں کی پیداوار ایک لاکھ پچہتر ہزار دو سو تیرہ اور در آمدی گاڑیوں کی حصہ کم ہوکرچھبیس ہزار نو سو سڑسٹھ یونٹ رہ گیا تھا،،،وزارت صنعت کےمطابق سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی طلب ایک لاکھ چوالیس ہزارسات سو یونٹ تھی جس میں مقامی طورپرتیارکی جانےوالی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو بہتر اور در آمدی گاڑیوں کی تعداد دس ہزار سات سو اکسٹھ تھی،،،لیکن سال دو ہزار گیارہ بارہ کے دوران گاڑیوں کی طلب ایک بار پھر دو لاکھ گیارہ ہزار دو سو اٹھائیس ہو گئی جس میں مقامی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ چون ہزار دو سو پچپن اور در آمدی کیےگئےیونٹ کی تعداد چھپن ہزار نو سو تہتر رہی،،،،