کراچی: پر اسرا ر آتشزدگی، 2 ویگنوں سمیت 3گاڑیاں جل گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پل کے نیچے پر اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں دو ویگنوں سمیت تین گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ بتایا جاتاہے کہ آ گ اتوار کی دوپہر پراسرار طور پر لگی جس کے نتیجے میں دو ویگنوں جے اے 5887 او ر پی ایس کے 2015 سمیت تین گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے۔
آتشزدگی