عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں سات ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ہوگیا۔
ملکی اورعالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے آج انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سات ڈالربڑھ کرسترہ سو تئیس ڈالر ہوگئی۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس نمایاں اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا پانچ سوروپے بڑھ کراٹھاون ہزارچار سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے کے بعد پچاس ہزار ستاون روپے ہوگئی ہے۔