زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  سب کیمپس تعمیر کا معاملہ، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

Feb 28, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کی تعمیر کا معاوضہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رجسٹرار آفس نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا جبکہ زرعی یونیورسٹی کا دیپالپور سب کیمپس تعمیر کیا، 40 ملین روپے کی ادائیگی کیلئے لیگل نوٹس بھجوایا، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ادائیگی نہیں کی۔ عدالت زرعی یونیورسٹی کو 40 ملین ادا کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں