لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر تیز رفتاری کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے تیز گاڑی چلانے والے ڈرائیورکیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی اور گاڑی بھی بند کر دی جائیگی۔پولیس ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کار جیپ اور ایل ٹی وی گاڑیوں کیلئے حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل اور سواری والی گاڑیوں کیلئے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر ہے ۔خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ موٹروے پر ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں حد رفتار مزید کم کر دی جاتی ہے جس کی نشاندہی کر دی جاتی ہے۔
موٹر وے ‘150کلومیٹر فی گھنٹہ یا زائد رفتار پر مقدمہ درج کرنے کاحکم
Feb 28, 2025