عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے:احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے،ملک کا سب سے بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا کیاجائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کاکہناتھا کہ پاکستان میں معیشت درست سمت میں چل رہی تھی،سی پیک بن رہاتھا اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے اعشاریے بہترین سطح پرتھے،ترقی کرتے ملک کوغربت، بےروزگاری کے حالات سے دوچارکردیاگیا۔احسن اقبال نے کہاکہ بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے،تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنااپناکام کریں،پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اورپیسوں کی گھن گرج ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینیٹ کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا،بلوچستان میں 70کروڑ روپے میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا گیا۔