پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق موسم بہار کے ساتھ ہی پی آئی اے نے خصوسی کرائے متعارف کرا دیئےہیں جن میں کراچی لاہوراوراسلام آباد کیلئے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ ساڑھے7 ہزار روپے ہوگاجبکہ40 کلوسامان کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ ساڑھے8ہزارروپے ہوگا۔نئے کرایوں کااطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر اورسیاحت پسند کرتے ہیں اور پی آئی کا منشور ہے کہ اپنی قوم کو ممکن حد تک سستا اور آرام دہ سفرکی سہولت فراہم کرے ۔
Spring is in the air and PIA celebrates by offering super low fares to its customers travelling on domestic routes. Now travel between these cities at an all time low fares. You can book your tickets from nearest #PIA offices, PIA Corporate Website or Travel Agent pic.twitter.com/bHSud5iwIA
— PIA (@Official_PIA) February 28, 2021