رویہ ٹھیک کرو وگرنہ سینٹ کا ووٹ بھی بھول جائو، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے قیادت کو کھری کھری سنادیں
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیرقریشی حال ہی میں میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں اپنی جماعت کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمود مولوی کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہواہے اور سخت الفاظ بھی استعمال کئے گئے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی شبیر قریشی نے کہاکہ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ہمیں کہاجاتا ہے کہ ووٹ دینے اور وفاداری کا حلف دو،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر ہمیں ویلیو دینے کے بجائے ہم پر شک کرتے ہیں ،اگریہی رویہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔