پیرس سے صاحبزادہ عتیق نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ضرورتمند طلباء کے لئے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی ۔ سینکڑوں ضرورتمند طلباء روز مرہ کی اشیائے ضروریہ مفت لیتے ہیں ۔
ڈائریکٹر مسلم ہینڈز فرانس ڈاکٹر مبشر ملک نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے فرانس کے تمام طبقات کی زندگی کو ڈسٹرب کیا ہے ۔ لیکن سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ غیر ملکی طلباء کا ہے ، جن کے پاس کورونا وباء کے دوران کام کاج ہے اور نا ہی حکومتی امداد ہے۔
مسلم ہینڈز فرانس نے طلباء کی پریشانی کے مدنظر ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے اور پیرس کے قریبی شہر نوآزی لی سک میں ایک فلاحی پرچون کی دکان بنائی ہے۔جہاں سے ضرورتمند طلباء ضروریات زندگی کی اشیاء فری میں آکر لے جاتے ہیں۔ مسلم ہینڈز فرانس کے رضاکار طلباء کی مدد کے لئے موجود رہتے ہیں۔ کورونا وباء کی احتیاطی تدابیر کے تحت طلباء آن لئن اپائنٹمنٹ لیتے ہیں اور اس طرح بغیر رش کے اپنی باری پر ضرورت کا سامان فری لے جاتے ہیں ، تمام حلقوں نے مسکن ہینڈز فرانس کے اس اقدام کو بےحد سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مسلم ہینڈز کا یہ منفرد پراجیکٹ بھی ان کے دوسرے پراجیکٹس کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور اس فلاحی پرچون دکان پراجیکٹ کی وجہ سے ہزاروں ضرورتمند طلباء کی پریشانی دور ہوگی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر مسلم ہینڈز فرانس ڈاکٹر مبشر ملک نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ نہایت کم لاگت سے بنایا گیا ہے۔ اسے چلانے کے لئے کوئ ہائرنگ نہیں کی گئی، ہمارے رضاکار خود سب انتظام سنبھالے ہوئے ہیں اور جگہ مسجد نے دے دی۔ تمام علاقہ کے لوگوں کو ایک جگہ معلوم ہے جہاں وہ کھانے کا سامان دے سکتے ہیں اور مستحقین کو معلوم ہے کہ کہاں سامان ملے گا۔