عوامی مفادات کیلئے حکومت کو غیر جانبدارانہ فیصلے کرنا ہونگے: ثروت اعجاز قادری
ملتان( سماجی رپورٹر)ملتان زکریا ٹاؤن میں انجمن تاجران اور علماء و مشائخ نے سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کا بھرپور استقبال کیا۔علماء ومشائخ اور انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ،حکومتی اقدامات کے ثمرات جب تک نچلی سطح تک عام آدمی تک نہیں پہنچتے عوام میں بداعتمادی والے کی کیفیت برقرار رہے گی ،عوامی مفادات کیلئے حکومت کو غیر جانبدارانہ فیصلے کرنا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹرز کا بلا مقابلہ منتخب ہونا اچھا اقدام ہے ،پاکستان کے وسیع تر مفاد میں باقی صوبوں کو بھی اسی طرح بلامقابلہ صدر کو منتخب کرنا چاہیے تاکہ ملک میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند ہوسکے۔علماء کرام و مشائخ ملاقات میں شریکخاندان گیلانیہ کے سربراہ سید غلام یزدانی گیلانی،حاجی عبدالعزیز،زاہد بلال قریشی،ملک رمضان سیال،ملک منیر سعیدی،تنویر بھٹی،شیخ نصیراحمد قریشی،قاری شریف فیضی،اعجاز قادری،مزمل قریشی،ملک عمر۔سیال،علامہ مختار سعیدی،شاہد سعیدی،قاری اقبال قادری،ملک عثمان،خواجہ عبدالحی،علامہ اللہ وسایا فیضی،پیر عبدالقیوم قریشی،صدیق قریشی،ملک حمزہ،ملک زین العابدین،شیخ عبدالخالق،راو حبیب قمر،میاں اللہ رکھا کھگا،جبار خان سیٹھ اختر عباسی ودیگر شریک