نوائے و قت سر وس
پچنند میں ختم نبوت کا نفرنس آج ہو گی
تلہ گنگ (نامہ نگار) پچنند میں سالانہ عظیم الشا ن تحفظ ختم نبوت کا نفرنس بروز اتوار 28فروری کو ہو گی نویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس کے تمام انتظا ما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے 10کنال سے زائد ر قبے پر پنڈال تیار کیا گیا ہے ،تلہ گنگ سے مرکزی قا فلہ دن گیارہ بجے جامع مسجد عیدگاہ سے روانہ ہوگا کانفرنس سے نامور علماء ومشائخ عطام خطاب کریں گے ضلع چکوال کے مختلف علاقوں سے قافلے کانفر نس میں شرکت کریںگے ۔
احسان دانش رشتہ ازدواج میںمنسلک
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عوامی خدمتگاراور معروف معالج حاجی ڈاکٹرمحمدرمضان کے صاحبز اد ے احسان دانش رشتہ ازدواج میںمنسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ھال میں منعقد کی گئی،دعوت ولیمہ کی تقریب میں ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار،راجہ محمدصادق ایڈوکیٹ، حاجی محمداکرم القمر،معروف فزیشن ڈاکٹرناصر خان، حاجی غلام مصطفی،سیدامیرحسین شاہ،حاجی محمداقبال ،قاری محب النبی،مفتی آصف اقبال،نمبردارسیٹھ ملک غلام حیدر،محمداشرف خان،محمدافسرخان ،حامد سلیم مغل،نمبردارآصف خان خرم گجر،اورعلاقہ بھر سے سرکردہ شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی، مفتی سیدقوی اللہ شاہ نے خیروبرکت کیلئے ا جتما عی دعا کرائی۔
40ویں سالانہ توحید
وسنت کانفرنس آج ہو گی
پنڈی گھیب(نامہ نگار ) 40ویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس آج بروز اتوار بعد از نماز مغرب دارالعلوم جامعہ فاروقیہ پنڈی گھیب میں منعقد ہورہی ہے جس میں مولانا عطاالرحمن فاروقی اور مولانا مفتی عمر خصوصی خطاب کریں گے جبکہ آج ہی بعدازنماز ظہر جامعہ فاطمتہ الزہرا میں محترمہ پرنسپل صاحبہ راولپنڈی ختم بخاری شریف کا درس دینگی۔
چوہدری محمدریاض کو مبارک باد
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق صوبائی وزیرچوہدری محمدریاض کی رہائی کے موقع پرچیئرمین راجہ ذوالفقارحسین، چیئر مین سجاد سرور،راجہ ابرار جنجوعہ،ملک شیر افگن ،راجہ حمید ایڈ ووکیٹ،راجہ غنیم عابر ایڈووکیٹ، خواجہ جہا نگیر ،خو اجہ عرفان،چوہدری ضیافت گجر،راجہ شو کت وار ثی ،رمضان جانی،راجہ آفتاب،قلب عبا س شا ہ،چو ہدر ی جمال، شیخ بدر منیر،مرزا عنایت اللہ ،چوہدری خالد، مرزا امین، چوہدری امتیاز، چوہدری مزمل، عامرمیر، قمر الزمان قریشی، چوہدری آفتاب، حاجی اسلم، سیٹھ اکرم، ایس پی او یعقوب،راجہ شیرافضل،راجہ محسن، حاجی منظور، چوہدری فرزندعلی، خواجہ اکرم، چوہدری اشفاق،محمدرمضان،فاروق بھٹی، راجہ صدیق ، بابر علی، راجہ فرحان مسعود، راجہ غلام حسین،خواجہ علی، الطاف اور انجمن تاجران اتحاد گروپ کے عہدیداران وقاص مرزا،سعادت حسین نومی بٹ،ندیم مغل، شوکت مغل،تو قیر مغل ،ندیم سیٹھی ،محمدظفرودیگر نے زمان ہائوس آکر چوہد ری محمدریاض کو مبارک باد پیش کی
ملک طاہر حسین مکھیال کی خوشدامن انتقال کر گئیں
بوچھال کلاں(نامہ نگار ) الخدمت فائونڈیشن تحصیل کلر کہار کے صدر ملک طاہر حسین مکھیال کی خوشدامن انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبر ستان موضع مکھیال میں ادا کی نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان موضع مکھیال میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ سابق نائب ناظم یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اعجاز حسین مکھیال کی چچی اور جماعت اسلامی کے رہنما ملک محمود مکھیال کی پھوپھی تھیں ۔
ملک شریف کہوٹ انتقال کر گئے
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ملک خالد شریف کہوٹ کے والد ڈی ایس پی ریٹائرڈ ملک شریف کہوٹ انتقال کر گئے بزرگ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسلم سیتھی، ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی ، تنظیم الاعوان پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ملک مظہر اقبال اعوان، مرکزی صدر تنظیم الاعوان سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، مرکزی چئیرمین ملک امجد حسین علوی ، چیف اعوان پاکستان ملک صفدر علی اعوان، نمبردار ملک طارق نواز چک خوشی ، جد مسلم لیگ ن کے صدر ملک محی الدین ، حاجی سر دار خان کہوالہ نورپور،ملک محمد حسین جھامرہ، سماجی کا رکن ملک حفیظ دھرکنہ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلنددرجات کے لئے دعا کی ۔
پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کا اجلاس
بیول (نامہ نگار)پنجاب ٹیچر یونین حلقہ قاضیاں کا اجلاس زیرصدارت صدر عابد محمود مرزا منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر ،فیاض بھٹی،ظہیر کیانی،عاصم شفیق،جہانگیر بھٹی،محمد حنیف،شاہد محمود،حافظ شبیر ،محمد صدیق اور دیگر اساتذہ اکرام نے شرکت کی اجلاس میں پی ٹی یوکے صدر و رہنما امتیاز عباسی کی ناگہانی وفات پر دکھ اظہار کیا گیا اور ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اجلاس میں ممبران نے پی ٹی یو کے رہنما امتیاز عباسی کی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا صدر عابد محمود مرزا نے کہا کہ امتیاز عباسی کی وفات سے پی ٹی یو ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔
مجلس عزا
ڈھڈیال(نامہ نگار) سالانہ مجلس عزا مرکزی امام بار گاہ قصر علی اکبر کڑاہی میں رجب المرجب کا تیسرا اتوار منعقد ہو رہی ہے جس میں مولانا اقبال خان بلوچ مقصود پوری مولانا سید علی حسین مدنی، مولانا سید محمد رضا نقوی، مولانا سید اظہر عباس شیرازی، مو لانا نعیم عباس نجفی ، مولانا محمد جہانگیر حیدر خطاب کر ینگے باہر سے آنیوالے مومنین کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام ہو گا۔
٭مجلس عزا و جلوس بسلسلہ شہادت بی زینب سلام اللہ علیہ 15رجب بروز اتوار اہتمام مرکزی امام گاہ بوقت 8بجے رات G/6-2 اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔جس میں خطابت اقبال شاہ بجاڑ اورصدام حسین نقوی خطاب فرمائیں گے۔ بعد از مجلس ملک کی نامور ماتمی دستے ماتم داری کریں گے۔ مستورات میں چادر تقسیم کی جائیں گی۔
پریس کلب کلر سیداں کا ماہانہ اجلاس
کلرسیداں(نامہ نگار)پریس کلب کلر سیداں کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ثاقب شبیر منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، عابد حسین زاہدی، شہباز رشید چوہدری، جاوید اقبال، چوہدری محمد اشفا ق اور یاسر یاسین ملک نے شرکت کی اور اجلاس میں آمدہ پریس کلب کے الیکشن کیلئے اکرام الحق قر یشی اور عابد حسین زاہدی پر مشتمل الیکشن کمیشن قائم کردیا گیا ۔الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نا مزدگی پندرہ دن کے اندر جمع ہوں گے اور 23مارچ کو پریس کلب کلر سیداں کا الیکشن ہو گا۔
حاجی اشرف انصاری کے صاحبزادے کا ولیمہ
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن منڈی بہائوا لد ین کے سابقہ کونسلر اور ممتاز کاروباری شخصیت حا جی اشرف انصاری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ عمر میرج ہال منڈی بہائوالدین منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کی سابقہ صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے منڈی بہائوالدین حمیدہ وحید الرحمن مسلم لیگ ن کے سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے صدر احمد شاہ خان گوجرخان کی ممتا ز کاروباری شخصیات سید اعظم شاہ کاظمی خان زر قون شاہ ، محمد جمیل عرف کالے خان نے شرکت کی
ایم ایس ایم چکوال کے اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب
چکوال (نامہ نگار) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گا جس میں مہمان خصوصی چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے کی اس موقع پر سردار اویس،میاں عنصر محمود صدر ، ملک ارسلان، حافظ محمد خان، مدثر حیات ملک، ملک ہمایوں افتخار،ر اجہ حسن را جپو ت اور ایم ایس ایم کے طلبہ نے شرکت کی اور ا س موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سا لگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
مری کیلئے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری
مری(نامہ نگار خصوصی)صدرمری بار ایسوسی کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو مری میں سب جیل کے قیام کے لئے معائنہ کروایا ،اس موقع پر، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج مری سمیت مری بار کے جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ ، ناصر محمود عباسی، وسیم الدین عباسی ایڈ وکیٹ اور جوائنٹ سیکریٹری عمیر ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایسے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات نے مری کیلئے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کروایا۔
ٹرالی جیک سسٹم بھٹہ چوری
کلر سیداں (نامہ نگار) مسمی مطلوب حسین سکنہ جوچھہ ممدوٹ نے بتایا کہ میں نے اپنی ٹرالی جیک سسٹم بھٹہ مالیتی پانچ لاکھ روپے خشت گاؤں کے قریب واقع بھٹہ کے قریب کھڑی کر رکھی تھی جسے گزشتہ روز نامعلوم افراد اپنے ٹریکٹر کیساتھ باندھ کر فرار ہو گئے۔
قتل کے ملزم کو عمر قید، بھاری جرمانہ
گوجرخان (نامہ نگار)تھانہ گوجر خان کے مشہور مقدمہ قتل سرکار بنام ارسلان جاوید مقدمہ نمبر18/323بجرم 302ت پ تھانہ گوجرخان میں ملزم ارسلان جاوید کو عمر قید اور بھاری جرمانہ کا فیصلہ ، ملزم ارسلان جاوید پر الزام تھا کہ اس نے فائرنگ کر کے مسمی ذیشان عقیل کو قتل کر دیا تھا مستغیث کی جانب سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے کی جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سعادت حسین ملک ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے ملزم کو عمرقید اور جرمانے کا فیصلہ سنایا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی رضا کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ
سنجوال کینٹ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک علی رضا نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ان کے ہمراہ جو ڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس یاسر تنویر ، پراسکیوٹر شا ہد رؤف ، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک محمد فرخ رشید اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ بھی موجو د تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک علی رضا نے معمولی کیسوں پر ملوث 20 نفر اسیران کے رہائی کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے جیل میں اندرون جیل ، بارکوں ، ہسپتال ، نیو جیل ، کچن اسیران کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔