اللہ کے احکامات کے مطابق خوشی منان اجر وثواب کا باعث ہے :حفیظ شاہ نقشبندی
جنڈ ( نامہ نگار) اللہ رب العزت کے احکامات اور حضور اکرم رحمت العالمین کی سنت مطہرہ کے مطابق اپنی خوشی کی تقریبات سرانجام دینا اجر وثواب کا باعث ہے انسان کی زندگی میں شادی کی خوشی بڑی اہمیت کی حامل اور انتہائی یادگار ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی دریائی چیئرمین اے ا۱یس ٹی جے نے گذشتہ روز محلہ گلشن طیبہ آلہٰ آباد جنڈ میں ملِک شیر گل خان کے بیٹے جاوید اقبال کی شادی ہمراہ دختر ملِک گل محمد بخیر وخوبی سرانجام پا نے کے بعد منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب ولیمہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر ر ملِک محمد یوسف خان صدر این پی سی جنڈ محمد نسیم گل خٹک زین مامون ٹینٹ سروس کے سربراہ ملِک طارق محمود اعوان قاری ملِک صابر خان ملِک غلام حسین ماسٹر حمید اللہ ساجد محمود واپڈا ملِک مولا بخش ملِک نعیم اسلم حافظ محمد یوسف پیر سید محمد عمران حیدر شاہ محمد طفیل و دیگر سرکردہ سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی ہے۔