سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور خود مختاری کیخلاف کوئی اقدام قبول نہیں، حافظ محمد طاہر اشرفی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں، پاکستان سعودی عرب تعلقات میں کسی اور کی وجہ سے دوری پیدا نہیں ہو سکتی ہے ، سعودی عرب کی قیادت پاکستان اور عالم اسلام کیلئے محترم ہے اور سعودی عرب کا امن و سلامتی و استحکام پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو عزیز ہے، خاشقجی سعودی عرب کے شہری تھے اور اس حوالہ سے سعودی عرب کے اقدامات پر اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام مقتدر حلقے اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور خود مختاری کے خلاف کوئی بھی اقدام قبول نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے خلاف روز اول سے ایک منفی پراپیگنڈہ مہم جاری ہے۔