پاکستانی فوجی ترجمان کا طالبان سے متعلق بیان قابل تعریف، نمائندہ افغان صدر
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان اب اقتدار میں کبھی واپس نہیں آسکتے، پہلا ایسا بیان ہے جس کی ہم تعریف کرتے ہیں۔ پاکستان کی سویلین اور فوج دونوں کی جانب سے مرحلہ وار بتدریج مثبت رویہ دیکھ رہا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے اعتماد سازی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ مضبوط ہوگا۔ پاکستان کیلئے افغانستان کے نمائندہ خصوصی نے شاید پہلی مرتبہ طالبان کی حیثیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ طالبان ختم ہو جائیں۔ انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی افغان پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے۔ ہم نے یہ تبدیلی دیکھ لی ہے۔