پسند کی شادی کرنے پر رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘تحفظ دیا جائے: نو مسلم سمیر
صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت) قاضی دی گوٹھ صادق آباد کی رہائشی نو مسلم سمیرا نے گزشتہ روز اپنے خاوندمنوںکے ہمراہ اخبا رنویسوں کوبتایا کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے منوں کیساتھ شادی کی ہے مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے ۔، اب میرے والد ین ، بھائی اور دیگر رشتہ دارسدورا ‘ سمار‘ پنڑاںوغیرہ ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں۔سمیرا نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔