پولیس کا چھاپہ، قتل کا ملزم فرار، بھائی گرفتار
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) پولیس تھانہ کاہنہ لاہور نے بھاری نفری کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود چک نمبر 133 دس آر کے رہائشی محمد سجاد کے گھر چھاپہ مارا مگر وہ موجود نہ تھا، لاہور پولیس سجاد احمد کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کرکے لاہور اپنے ساتھ لے گئی، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سجاد احمد کے کاہنہ کے علاقے میں قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔