Waqt News
Friday | April 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیراعظم آج مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی شاہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن تجویز پر غور ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستان تیار ہے‘ بھارت سے یواین قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرالی جائے

Feb 28, 2021 6:48 AM, February 28, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاکستان تیار ہے‘ بھارت سے یواین قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرالی جائے

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کا پاکستان بھارت مذاکرات کا مشورہ اور یواین سیکرٹری جنرل کا کردار ادا کرنے کا عندیہ

امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر براہ راست مذاکرات کریں۔ اس سلسلہ میں واشنگٹن میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن رابطے اور جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہم دونوں فریقین کے مابین بہتر روابط کی جاری کوششوں‘ ایل او سی پر کشیدگی اور پرتشدد واقعات کم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب امریکہ کے کردار کی بات آتی ہے تو ہم مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یقینی طور پر اعلان کردہ سمجھوتے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم اس حوالے سے بالکل واضح ہیں کہ ہم ایل او سی کے پار دراندازی کرنیوالے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہیں۔ 

شہر قائد میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹرس نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان اور بھارت کی عسکری قیادت کے مابین سمجھوتے کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری جنرل کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کا فی الوقت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ملکوں کی قیادت سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں تاہم سیکرٹری جنرل کسی بھی ریاست کی درخواست پر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکان بوز نے بھی پاکستان اور بھارت کے فوجی نمائندوں کے درمیان سیزفائر کے حوالے سے ہونیوالے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کیلئے مثال قرار دیا۔ 

کورونا: چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اگر بھارت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے یواین قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان اور بھارت کے مابین جاری دیرینہ تنازعات ختم ہونگے بلکہ اس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کی بھی ضمانت مل جائیگی جو آج بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کی بنیاد پر سخت خطرات کی زد میں ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کشمیر اور پانی کے تنازعات پر پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور اقوام متحدہ اور سارک سربراہ کانفرنس سمیت ہر علاقائی اور عالمی فورم کے اجلاسوں کے موقع پر بھی پاکستان کی قیادت نے بھارتی قیادت کے ساتھ بات چیت میں کبھی پس وپیش سے کام نہیں لیا۔ اسکے برعکس بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح کے مذاکرات کے موقع پر کشمیر کا ذکر آتے ہی بدکتا اور رعونت کے ساتھ مذاکرات کی میز الٹاتا رہا ہے جبکہ ممبئی حملوں کے بعد اس وقت کے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے انتہائی رعونت سے پاکستان کے ساتھ ہر سطح کے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد آج تک عملاً پاکستان بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات نہیں ہو پائے اور دو سال قبل جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے رویے سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی انتہاء کو پہنچا دی تھی۔ اسی طرح پانی کے مسئلہ پر بھی شیڈول کئے گئے مذاکرات بھارت ہی ملتوی کرتا اور لٹکاتا رہا۔

کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا

بھارت کی موجودہ مودی سرکار نے تو پاکستان کی سلامتی کمزور کرنا اپنا ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے چنانچہ انہوں نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان کو مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا اور اس سے قبل انہوں نے پلوامہ خودکش حملے کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ باقاعدہ جنگ کا ماحول بنا دیا اور 26 فروری 2019ء کو پاکستان پر حملے کی نیت سے بھارتی فضائیہ کے جہاز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل بھی کر دیئے جو پاک فضائیہ کے فوراً چوکس ہونے پر رفوچکر ہو گئے تاہم اگلے روز 27 فروری کو بھارت نے پھر حملے کی نیت سے بھارتی جہاز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی جنہیں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے فضا ہی میں اچک لیا اور دوبھارتی طیارے مار گرائے۔ بھارت نے یہ ہزیمت اٹھانے کے باوجود پاکستان سے کشیدگی بڑھانا ترک نہیں کیا اور پانچ اگست 2019ء کو بھارتی پارلیمنٹ کے ذریعے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اپنے زیرتسلط کشمیر کو باقاعدہ طور پر بھارتی سٹیٹ یونین کا حصہ بنالیا۔ 

کورونا کے سبب سخت پابندیاں؟ فیصلہ آج

اس بھارتی ناجائز اقدام پر عالمی برادری نے سخت احتجاج اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اور جب اس ایشو پر پاکستان بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جو مودی سرکار نے رعونت کے ساتھ ٹھکرا دی۔ ٹرمپ نے بعدازاں اپنے دورۂ بھارت کے موقع پر بھی اور دوسرے دو مختلف مواقع پر بھی ثالثی کی پیشکش دہرائی مگر مودی سرکار کے کان پر جون تک نہ رینگی۔ اسی طرح چین‘ برطانیہ اور دوسری عالمی قیادتوں کے علاوہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت ڈائیلاگ کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی مگر مودی کے سر پر پاکستان سے کشیدگی بڑھانے کی دھن ہی سوار رہی۔ 

سعودی ریسٹورنٹس میں روبوٹس نے ویٹرز کی جگہ سنبھال لی

یہ امر واقع ہے کہ کشمیر کو متنازعہ بنا کر بھارت خود اقوام متحدہ گیا تھا جس کی درخواست پر سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد میں کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا اور مقبوضہ وادی میں استصواب کے اہتمام کی ہدایت کی تو بھارت اس قرارداد سے ہی منحرف ہو گیا۔ یواین سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اس ایشو پر درجن بھر قراردادیں منظور ہو چکی ہیں مگر بھارت کسی ایک کو بھی خاطر میں نہیں لایا۔ سلامتی کونسل نے تو گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تین بار اپنے ہنگامی اجلاس طلب کرکے بھارت سے اپنی قراردادوں کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر حل کرنے کا کہا ہے مگر بھارت نے اسکے بجائے اپنے زیرتسلط کشمیر میں گزشتہ 572 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ اس بھارتی رویے کے ہوتے ہوئے اس سے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ اگر اس حوالے سے امریکہ اور اقوام متحدہ کو خوش گمانی ہے کہ پاکستان بھارت براہ راست مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے تو وہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادہ کریں اور اس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی حاصل کرلیں۔ پاکستان مذاکرات کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے اور بھارتی جارحانہ توسیع پسندانہ عزائم کی بنیاد پر اپنی سلامتی کے تحفظ و دفاع کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے کا بھی مکمل حق رکھتا ہے۔ عساکر پاکستان اس کیلئے مکمل تیار بھی ہیں۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ...

    Mar 18, 2021 | 13:43
  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

    Apr 02, 2021 | 21:38
  • جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ پاکستان کو 6 وکٹوں ...

    Feb 13, 2021 | 21:45
  • وزیراعظم کی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم ...

    Mar 07, 2020 | 11:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم آج مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    Apr 23, 2021 | 12:38
  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی ...

    Apr 23, 2021 | 12:28
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن ...

    Apr 23, 2021 | 12:16
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    Apr 23, 2021 | 12:10
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    Apr 23, 2021 | 12:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 23, 2021
  • بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید ...

    Apr 23, 2021
  • دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

    Apr 23, 2021
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 22, 2021
  • ابصار عالم پر حملہ

    Apr 22, 2021
  • 1

    بھارت  کا واضح دہشتگردانہ کرداراسے بلیک لسٹ میںشامل کرانے کا متقاضی ہے 

  • 2

    قانونی کی بالادستی کے لیے  عملی اقدامات کی ضرورت 

  • 3

    وزیراعظم کا مسلم دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم انکی عملیت پسندی کا مظہر ہے

  • 4

    سی پیک خطے کی تقدیر بدل دیگا

  • 5

    مقبوضہ کشمیر : مظالم میں مزید اضافہ

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘10 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  23؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعرات‘9 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  22؍ اپریل2021ء 

  • 3

    منگل  ‘7 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  20؍ اپریل2021ء 

  • 4

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا کمال 

    Apr 23, 2021
  • ’’ اُم اُلمومنین سیّدہ خدیجتہ اُلکبریٰ  ؓ / ...

    Apr 23, 2021
  • افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ

    Apr 23, 2021
  • پھر ایک بینکار؟

    Apr 23, 2021
  • ’’ دنیا کا حقیقی مالک ‘‘  

    Apr 23, 2021
  • مسلسل گرتا تعلیمی معیار، وجوہات و اسباب

    Apr 23, 2021
  • درود والے اور بارود والے

    Apr 23, 2021
  • خان کا فرنٹ لائن سپاہی

    Apr 23, 2021
  • پرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Apr 23, 2021
  • 10رمضان المبارک، یوم باب السلا م 

    Apr 23, 2021
  • 1

    بجٹ 2021-22'ترقیاتی منصوبے اورعوامی توقعات

  • 2

    آرٹسٹ فنڈ سے ادائیگی میں اس قدر تاخیر کیوں…

  • 3

    مہنگائی کا عفریت اور طاقتور مافیاز

  • 4

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

  • 5

    ون ویلنگ اور حادثات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     والدین کی خدمت بھی جہادہے

  • 2

    روزہ اور روحانیت 

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۵)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۴)

  • 5

    جنت کی نعمتیں

  • 1

    معمولی

  • 2

    میرا آپ کو مشورہ 

  • 3

    اہلیت

  • 4

    ہم کوئی ایسا نظام

  • 5

    ہمیں ہر روز سبق

  • 1

    حیرت

  • 2

    جو مذہب دوسرے

  • 3

    حیرت کدہ

  • 4

    جہاد اگر جوع 

  • 5

    مسلمانوں کا علمی ورثہ

منتخب
  • 1

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 2

    وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ 

  • 3

    ابصار عالم پر حملہ

  • 4

    خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں 

  • 5

    دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    قاضی فائزعیسی کیس: ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

  • 2

    سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی ...

  • 3

    امریکا میں سزائے موت کے قاتل کی زہریلے ٹیکے کی بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی ...

  • 4

    انڈونیشیا کی آبدوز مشقوں کے دوران 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئی، تلاش جاری

  • 5

    بھارتی قانونی ماہرین کا پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group