حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جب تم میں سے کوئی (سورۃ فاتحہ کے آخر میں )آمین کہتا ہے تو اسی وقت فرشتے آسمان پر آمین کہتے ہیں ، اگر اس شخص کی آمین فرشتوں کی آمین کے ساتھ مل جاتی ہے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔(صحیح بخاری)
حضرت نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میںنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : قیامت کے دن قرآن مجید کو لایا جائیگا اوروہ لوگ بھی لائے جائینگے جو اس پر عمل کیا کرتے تھے۔ سورہ بقرہ اورآل عمران (جو قرآن کی سب سے پہلی سورتیں ہیں اُنکی شفاعت کیلئے )پیش پیش ہوں گی۔(صحیح مسلم) حضرت عبداللہ ابن عباس ؓسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جبرئیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں آسمان سے کوئی آواز سنائی دی۔ انہوںنے سراٹھایا اورکہا یہ آسمان کا ایک دروازہ کھلا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا تھا۔ اس فرشتے نے حاضر خدمت ہوکر سلام کیا اورعرض کیا: خوشخبری ہو آپ کودو نور دئیے گئے ہیں جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دئیے گئے تھے۔ ایک سورہ فاتحہ دوسرے سورہ بقرہ کی آخری (دو) آیات۔ آپ ان میں سے جو جملہ بھی پڑھیں گے وہ آپکو ملے گا۔(صحیح مسلم) حضرت ابومسعود انصاری ؓروایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایا : جو شخص سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے کافی ہوجائیں گی ۔(ترمذی )حضرت فضالہ بن عبید اورحضرت تمیم داری ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشادفرمایا: جو شخص کسی رات دس آیات کی تلاوت کرے اس کیلئے ایک قنطار لکھا جاتا ہے اورقنطار دنیا اوردنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہے ۔ (طبرانی ،مجمع الزوائد) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جو شخص رات میں دس آیتوں کی تلاوت کرے وہ اس رات اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل رہنے والوں میں شمار نہیں ہوگا۔(مستدرک حاکم) حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : میں اشعر قوم کے رفقاء سفر کے قرآن کریم پڑھنے کی آواز کو پہچان لیتاہوں جب کہ وہ اپنے کاموں سے واپس آکر رات کو اپنی قیام گاہوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اوررات کو انکے قرآن مجید پڑھنے کی آواز سے ا ن کی قیام گاہوں کو بھی پہچان لیتا ہوں اگر چہ دن میں ، میں نے انہیں ان کی قیام گاہو ں پر اترتے ہوئے نہ بھی دیکھا ہو۔(صحیح مسلم)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024