نئے پاکستان کے دعویداروں نے قوم کو صرف بیوقوف بنا یا:خرم دستگیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہنئے پاکستان کے دعویداروں نے قوم کو صرف بیوقوف بنا یا۔مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں الیکشن چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکومت نے اڑھائی سال میں عوام کو مہنگائی، بیروزگاری کا تحفہ دیا پٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیئے حکومت نے اقتدار میں آکر عوام کو ایک دن کیلئے بھی سکون نہیں دیا بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے غریب عوام کو زندہ درگو کرنے کی کوشش ناکام بنادینگے الیکشن کمیشن کا ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں الیکشن چوری کی کوشش ناکام بناکر عمران خان کو بے نقاب کردیامسلم لیگ ن ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے سینئر نائب صدر سٹی محمد شعیب بٹ، چاند حمید بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاا س موقع پر سینئر نائب صدر سٹی محمد شعیب بٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کو پٹرول پمپ اور سینما اراضی کیس میںعبوری ضمانت کنفرم ہونے پر مبارکباد دی۔