وکلاء اور ججز کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا : مہر اجمل حسین
میلسی (نمائندہ نوائے وقت) انڈی پنڈنٹ لائرز فورم میلسی کے صدر مہر اجمل حسین نے کہا ہے کہ وکلاء اور ججز عدلیہ کے 2 اہم پلر ہیں انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبر گرانا اور پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کے واقعات افسوسناک ہیں۔