ٹریڈنگ میں اتار چڑھائو، سرمائے میں109 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج گذشتہ ہفتے بدترتین مندی کی لپیٹ میںرہی ،کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور300پوائنٹس کی کمی سے 45800 پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 109ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔گذشتہ ہفتے4دن مندی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 965.68 پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ1دن کی تیزی میں انڈیکس 603.05 پوائنٹس ریکور کر سکا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 362.63 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46227.65 پوائنٹس سے گھٹ کر45865.02پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 9 ارب 66 کروڑ 72 لاکھ 79 ہزار 388 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 16 ارب 81 کروڑ 53 لاکھ 11 ہزار 830 روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 7 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار 442 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2026کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے807کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1129میں کمی اور94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔