سیالکوٹ: دسویں کے طالبعلم کی فائرنگ سے چوتھی کلاس کا بچہ قتل
سیالکوٹ (نامہ نگار) جماعت دہم کے طالب علم نے گولی مار کر چوتھی جماعت جماعت کو قتل کر دیا۔ تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ میں واقع مافل حسین سکول کا جماعت چہارم کا دس سالہ طالب علم ایان جاوید چھٹی کے بعد گھر جانے لگا تو اسی دوران جماعت دہم کے طالب علم غلام اکبر نے بارہ بور بندوق سے فائر کر دیا جس سے ایان جاوید شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ منتقل کر دیا ۔