اللہ کو راضی کرنے کا ہر عمل عبادت ہے ‘ مولانا ثناء اللہ
کراچی (نیوز رپورٹر)معروف مبلغ جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا گلبرگ کے امام و خطیب مولانا ثنااللہ نے کہا ہے اللہ کو راضی کرنے والے ہر قول اور فعل کا نام ہی عبادت ہے۔ عقیدے کی پختگی اور مسائل کے حل کے لیے زندگی کے ہر معاملے میں دین کی تعلیمات کو اختیار کرنا اور اپنے اندر اللہ کا رنگ صبغ? اللہ اختیار کرنا ہو گاانسان کی زندگی کا ہر معاملہ اور کام یعنی پوری زندگی صرف خالص اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ میں نماز سب سے اہم ہے *قبر* میں بھی سب سے پہلا سوال اسی کا ہو گا نماز میں ہر مشکل کا حل ہے نماز قوت ہے ایک نظام ہے ضابطہ ہے وقت کی پابندی کا نماز بندے کی تذکیر اور تطہیر کی ساتھ شخصیت کی تعمیر بھی کرتی ہے نماز تمام کاموں میں سب سے اہم ہے مومن اور کافر کی پہچان اسی سے ہوتی ہے نماز اہل ایمان پر فرض ہے یہ دین کی عمارت کا ایسا ستون ہے جو کسی حالت میں معاف نہیں چاہے بیمار ہی معذور ہو لیکن اسکے لیے کچھ خاص ریاعتیں ہیں یعنی نماز ایسا فرض ہے جس کی معافی نہیں ہے بحیثیت مسلمان ہمارا کا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مشن کو آگے بڑھانا امر بالمعروف ونہی عن المنکر یعنی نیکی کا حکم دینا بدی سے روکنا یہ فریضہ بھی عبادت ہی دنیا کی زندگی کی رنگینیوں سے نکل کر جہاد کرنا ہمارا جہاد اپنے نفس کو پاک کرنا اور اپنے معاشرے میں اپنے ملک میں اللہ کا نظام نافذ اور غالب کرنا ہے اس وقت ہمارا خاندانِ نظام خطرے میں ہے اسے بچا نا ہی مجاہدہ کرنا ہے یہ کل وقتی کام ہے نیکیوں کو پھیلائیں اور اللہ سے تعلق بڑھائیں دین کی تعلیمات کو پھیلائیں اور دین پر عمل کی لیے جدوجہد کریں۔