پاکستان اور یورپی یونین نے سرکاری مالیاتی انتظام کے حوالے سے ایک کروڑ تیس لاکھ یورو کے معاہدے پر دستخط کئےہیں۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید پرویز عباس اورپاکستان میں یورپی یونین کے سفیر Androulla Kaminara نے آج اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت یورپی یونین بڑے پیمانے پر مالیاتی پالیسیوں میں بہتری لانے ،بجٹ اور تخمینے کی تیاری کے عمل میں معاونت کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہاکہ حکومت ملک میں یکساں اقتصادی اور سماجی ترقی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر مالی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔