امریکا اور جنوبی کوریا نے سالانہ جنگی مشقوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کے التوا کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں کیا گیا۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے متعدد فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت متعدد فوجیوں کو قرنطینہ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد عسکری تنصیبات کوبند کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے 20 فوجیوں اور ایک امریکی فوجی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 سو ہے جو چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024