غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والا جانور دریافت کر لیا ہے، حالیہ ناقابل یقین دریافت کے بعد سائنسدانوں کے جانوروں کے بارے میں نظریات مشکوک ہوگئے ہیں۔ تل ابیب یونیورسٹی کے شعبہ لائف سائنسز اینڈ نیچرل ہسٹری کی جانب سے کی گئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والے جانور کا پتا لگایا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے سے جانور کا نام ہینی گویا سالمنی کولا ہے جو 10 سے بھی کم سیلز پر مشتمل ہے اور یہ سامن فش (رواس مچھلی یا خام مچھلی) کے مسلز میں پایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈوروتھی ہچسن کا کہنا ہے کہ ارتقاء کے عمل سے گزرتے ہوئے اس جانور نے آکسیجن کا استعمال ترک کر دیا ہے اور یہی معاملہ دوسرے جانداروں میں بھی ہوسکتا ہے، بالخصوص ایسے جانداروں میں جو ان ایروبک (آکسیجن کے بغیر) ماحول میں رہتے ہوں۔