چین سے پھیلنے والے کروناوائرس کی تباہ کاریاں پوری دنیامیں جاری ہیں اور آئے روز اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا وائرس سے بچانے والا حفاظتی سرجیکل ماسک بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا اور زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گی ہے، پاکستان میں 180 روپے میں فروخت ہونے والا سرجیکل ماسک کا ڈبہ 1700 میں فروخت ہو رہا ہے۔ضروت ایجاد کی ماں ہے یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی لیکن آج آپکو اس کا عملی نمونہ بھی دکھاتے ہیں، سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح آسانی کہ ساتھ گھر میں موجود ٹشو پیپر اور ربڑ بینڈ کی مدد سے آپ با آسانی سرجیکل ماسک گھر میں ہی تیار کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024