سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ سندھ کے آئی جی پولیس کے لیے تین ناموں میں سے ایک کو سندھ حکومت فائنل کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے حوالے سے آخری بات جب ہوئی تو انہوں نے مشتاق مہر کا نام دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر تاخیر ہوئی تو وفاق خود سے تین نام دے گا، یہ کہنا مناسب نہیں کہ وفاق تعاون نہیں کر رہا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو 6 فلائی اوورز کے افتتاح کے لیے ا?نا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجاوزات کے خلاف ا?پریشن میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، چیف جسٹس نے سرکولر ریلوے پر زور ڈالا ہوا ہے، جس کا 3 ماہ میں مکمل ہونا مشکل لگتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024