پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد اگر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کوئی سوال پوچھا جارہا ہے تو وہ یہ ہے کہ فیس ماسک کہاں دستیاب ہیں اور ان ماسک کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔لیکن کیا واقعی میڈیکل فیس ماسک پہننے سے چین سمیت متعدد ممالک میں پھیلنے والے 2019 نوول کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے؟امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ افراد جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں انہیں میڈیکل ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ویب سائٹ کے مطابق اب تک اس وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی ویکسین نہیں بنائی جاسکی ہے۔واضح رہے کہ عام سرجیکل ماسکس سرجنز کے لیے تیار ہوتے ہیں تاکہ ڈاکٹر کی ناک اور منہ کو آپریشن کے دوران مواد سے بچایا جاسکے۔مختلف ممالک میں لوگ اس طرح کے ماسک عام دنوں میں پہنے ہوئے نظر آتے ہیں جس کا مقصد جراثیموں اور آلودگی سے بچنا ہوتا ہے مگر یہ ماسکس وائرس سے بچاﺅ میں مددگار نہیں ہوتے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024