سعودی عرب میں 67 فیصد لوگ ورزش نہیں کرتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل ہیلتھ ریاض ریجن کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ 67 فیصد سعودی باشندے ورزش کے شوقین نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ واک کو روز مرہ زندگی میں معمول بنایاجائے۔سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 33 فیصد سعودی جسمانی ورزش کرتے ہیں، وہ افراد جو باقاعدہ جسمانی ورزش کرتے ہیں ان میں سے اکثر جاگنگ اور رات کو واک کرتے ہیں جبکہ 10 سے 15 فیصد افراد باقاعدگی سے جم جاتے ہیں۔ واضح رہے مملکت کے مختلف شہروں میں بلدیہ کی جانب سے تفریحی پارکوں اورساحلوں پر ورزش کے لیے مشینیں نصب کی ہیں تاکہ لوگ وہاں ورزش کریں جبکہ جدہ ساحل پر واکنگ ٹریک بھی بنائے گئے ہیں جہاں صبح اور شام کے اوقات میں بیشتر لوگ واک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024