پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد پر عامر خان مختلف مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کریں گے۔
عامر خان پاکستان میں ایک بڑے باکسنگ مقابلے کے انعقاد کا بھی اعلان کریں گے۔ وہ جمعہ 28 فروری کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریںگے۔
عامر خان پاکستان سپر لیگ کا جمعہ کو ہونے والا میچ دیکھنے راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بھی جائیں گے۔ دورے کے دوران عامر خان کراچی میں مقیم ورلڈ اسپیشل اولمپکس 2019 میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والی ساجدہ بی بی سے ملنے بھی جائیں گے۔
واضح رہے کہ ساجدہ بی بی نے ٹینس اسپیشل اولمپکس سال 2019 میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔تاہم ان دنوں ان کا خاندان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
قومی ہیرو ساجدہ کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ جب کہ ان کے والد رکشا چلا کر گھر کی گزر بسر کا انتظام کرتے ہیں، تاہم غربت اور مہنگائی کے باعث اکثر ان کے گھر میں فاقے ہوتے ہیں۔