اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے توفارن فنڈنگ کیس کا تحقیقات کرے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں 2020 الیکشن کا سال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے توفارن فنڈنگ کیس کا تحقیقات کرے اور ہم حکومتی ہتھکنڈوں کے آگے ہتھیا نہیں ڈالے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں بھیکاری بن چکے ہیں اور اب دنیا کا ہر ملک ہم سے گھبرا رہا ہے کہ پتہ نہیں کب بڑا کشکول ہمارے سامنے رکھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نیب جب بھی بلائے گا تو میں پیش ہوجاوں گا ۔ان کا منصوبوں سے متعلق کہنا تھا کہوہ منصوبے جو ملک کی ترقی کر رہے تھے، حکومت بھی اس کا فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ عمران خان کی ایماء پر ہو رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کو معاشی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اور ملکی تباہی پر حکومت کو سیاسی سزا دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے بنانے والوں پر کیسز اور منصوبے تباہ کرنے والے آزاد پھیر رہے ہیں ۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور شاہد خاقان کو کیوں گرفتار کیا گیا ۔
احسن اقبال کا کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔ پاکستان کا فرض ہے کہ بھارت پر دباو ڈالے اور مسلمانوں پر ظلم ختم کیا جائے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38