اٹک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اہلکار کو شہید کردیا ۔اٹک پولیس کے مطابق رات گئے سی ٹی ڈی اہلکارسہیل احمد پر نرتوپا کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے، فائرنگ کے باعث وہ شدید زخمی ہوا، فوری طور پر اسے ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ ہسپتا ل میں دم توڑ گیا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل سہیل احمد ضلع اٹک کی سی ٹی ڈی میں تعینات تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38