اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث آج ہونے والا پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے،جس کے باعث پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والا پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،لاہور قلندر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کے لئے بے چین ہے۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر کرکٹ شائقین پریشان ہے، ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ نہ ہوا تو ٹکٹس ضائع ہوجائیں گے کیونکہ پنڈی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے دوسرے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔