پا کستان دنیا کا ابھرتا ہوا ترقی پذیر ملک ہے جس کی اکثریتی آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کی طرز کا جدیدتعلیمی نظام نہ ہونے کے باوجودہمارے نوجوان دنیا کو حیرت میں ڈال چکے ہیں۔ ۲۰۰۴ میں محض نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ اسپیشلسٹ کا اعزاز پانے والی ا رفع کریم ، ۲۰۱۴ میں ایک بار پھر کم عمر ترین مائیکروسافٹ اسپیشلسٹ کا اعزاز پانے والا چھ سالہ ننھا ایان قریشی ،کیمبرج یونیورسٹی کے امتحانات میں۸۷ اے گریڈ لے کر سات عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ہارون طارق سمیت کئی پاکستان نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے سہولیات کے فقدان کے باوجود ناقابل یقین اعزازات اپنے نام کر کے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔یہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری ، مہنگائی، سفارشی کلچر اور سہولیات کے فقدان سے دلبرداشتہ ہوکر باہر کے ممالک میں مزدوری کر نے پر بھی راضی ہو جاتے ہیں اور جو باہر نہیں جا پاتے ان میں سے اکثر دیگربرائیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔آج پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد دنیا کے مختلف ممالک میں زندگی گزار ہے ہیں ۔میںآپکے اخبار کے توسط سے حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ تعلیم یافتہ نوجوانوںکی سرپرستی اور ان کونوکریوں سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لا کر اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔( سید محسن شیرازی، کراچی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024