کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خلیجی ریاستوں میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، بعض ممالک نے تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں جبکہ بعض نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے شکار تمام مریضوں کو قرنطینہ کے مخصوص مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج کیا جا رہا ہے۔ادھر کویتی کابینہ کا کورونا وائرس کے حوالے سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 مارچ تک تمام سکول بند رکھے جائیں گے۔کویتی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹیاں، کالجز، اسلامی مراکز اور اوقاف کے مراکز تا ہدایت ثانی بند رہیں گے۔کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے جاپان اور سنگاپور کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ممالک کے شہری کسی بھی ویزے پر کویت داخل نہیں ہوسکتے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024