مکرمی :حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت70روپے کلو اور کھانے کے تیل کی قیمت175روپے مقررکی گئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کوآئندہ 5ماہ تک ماہانہ 2ارب سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیر اعظم کو غریب آدمی کی مشکلات کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر غربت اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے احساس کفالت پروگرام کے تحت 43 لاکھ خواتین کو ماہانہ دو ہزارروپے دیے جا رہے ہیں۔ مارچ تک اس تعداد میں مزید دس لاکھ خواتین کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس سال کے آخر تک یہ تعداد ستر لاکھ کر دی جائے گی۔ اس پروگرام سے چار کروڑ 69 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ احساس لنگر پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ فروری مارچ میں دس لنگر خانوں کا مزیدقیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولنگر خانوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ 47 لاکھ افراد مستفید ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کوہدایت کی ہے کہ خوردونوش کی اشیاء پر عائد ٹیکسز کی تمام تر تفصیلات کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کو ہدایت کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے لائحہ عمل آئندہ ایک ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے جہاں چینی اور گندم بحران کی انکوائری کرنے والی کمیٹیوں کی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تین ہفتوں کے اندر اندر دوبارہ جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے وہیں انہیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ یوٹیلٹی سٹورز پرفروخت کی جانے والی اشیاء کی کوالٹی اور معیار اچھا ہو۔ کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی اشیاء کا میعار اچھا نہیں ہوتا اور لوگ یوٹیلٹی سٹور کے بجائے دیگر سٹور ز کو ترجیع دیتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز کو بھی دیگر سٹورو ںکی طرح 12 گھنٹے کھلے ہوں تاکہ لوگ بغیر کسی مشکل کے خریداری کر سکیں۔ ایک اور مسئلہ جسکی جانب حکومت وقت کی توجہ ضروری ہے وہ یہ ہے کہ چھ ہزار یوٹیلٹی سٹورز بائیس کروڑ عوام کے لیے ناکافی ہیں یا تو ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے
(شہزاد حسین بھٹی،03335178926
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024