ستائیس فروری ، جب بھارتی جنگی جہاز گرایا گیا عالمی میڈیا کو آئی ایس پی آر نے بریفننگ دی
جویریہ بنت ربانی (مظفر آباد )
غیر ملکی اور ملکی میڈیا کے نمائیندوں نے گذشتہ سال گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی کریش جگہ کا دورہ آئی ایس پی آر نے کروایا ،اس موقع پر صحافیوں کو بریف کے۷ا گیا کہ کس طرح بھاتی مگ اکیس جہاز کو گرایا گیا تھا ۔ پاکستان کے ہاتھوں گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔
ابھی نندن کو سب سے پہلے دیکھنے والے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ میرے گھر کے سامنے ہی گرا تھا۔میں اس کے پاس پہنچا تو اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ابھی نندھن نے مجھ سے مدد مانگی اور پانی پلانے کے لیے کہا میں نے کہا کہ آپ پستول نیچے رکھو پھر پانی پلاؤں گا لیکن اس نے پستول نیچے نہیں رکھا۔ابھی نندن نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کون سی جگہ ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ انڈیا ہے،یہ سنتے ہی ابھی نندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا،اسی وقت سویلین یہاں جمع ہو گئے اور شور مچایا کہ اسے پکڑو،ابھی نندن اس کے بعد بھاگنے لگا۔اس نے ہوائی فائر کرنے کے بعد ہم پر بھی فائر کیا۔ہم نے بھارتی پائلٹ کو گھیر لیا بعدازاں پاک فوج کے اہلکار بھی آ گئے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا۔ابھی نندن کا اعلاج کرنے والے آرمی کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں ایمبو لنس میں ابھی نندن کو منتقل کر رہا تھا ، ابھینندن نے مجھے کہا ڈاکٹر تم اپنے ملک بہت شہرت حاصل کروگے، میں نے جواب دیا بھارت میں تم زیادہ جانے جاؤ گے۔ جس پر اس نے کہا ڈاکٹر آپ کو معلوم نہیں بھارت اپنے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے۔ اسی حوالے سے 27 فرروی کو پوری پاکستانی قوم نے سرپرائز ڈے کے طور پر منا یا جو کہ بھارت کے لئے عبرت کا نشان بن چکا ہے۔بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ایئر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی پائلٹ کی مہارت ، ایئر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں۔مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی بھار ت سے زیادہ طاقتور ہے۔