الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔الجزائری صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات اور انھیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔عبدالمجید تبون 12 دسمبر2019ءکو الجزائر میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ملک صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کا دورہ کیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024