شام میں اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ساتھ کام کرنے والے ایک اہم ایرانی عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسد رجیم کی وفادارملٹری سیکیورٹی برانچ میں بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں کام کرنے والے ایرانی عہدیدار عماد الطویل کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے قنیطرہ گورنری میں واقع خضر نامی شہر کے جنوبی دروازے پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں سوار شخص ہلاک ہوگیا۔ایک باخبر فیلڈ ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص ایرانی تھا جس کی شناخت عماد الطویل کےنام سے کی گئی ہے اور وہ شام میں حزب اللہ کے ساتھ مل کر بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں کام کررہا تھا۔ وادی گولان کے علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص مارا گیا۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عماد الطویل شام میں ایران کے انفراسٹرکچر کا اہم الطویل ذمہ دار تھا۔ اس انفرااسٹرکچر کواسرائیلی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024