مکرمی! گزشتہ روز وزیر اعظم صاحب نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں بے پناہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی روک تھام کیلئے پانچ ماہ کے لیے دس ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعے عوام کو چینی گھی دالیں چاول وغیرہ مارکیٹ ریٹ سے دس پندرہ روپے سستے دستیاب ہونگے۔ ملک میں ہر شہر گائوں دیہاتوں میں یوٹیلٹی سٹور قائم نہیں ہیں ان لوگوں کو تو اس سبسڈی کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ یوٹیلٹی سٹوروں کے ذریعے صرف شہری علاقے مستفید ہونگے وہ بھی صرف دس پندرہ فیصد تقریباً 70 فیصد لوگ اس سہولت سے محروم رہ جائیں گے ان اقدامات سے مہنگائی کا خاتمہ ناممکن ہو گا حکومت کو یہ سبسڈی کا خانہ داروں شوگرملز فلور ملز کو دینی چاہئے تھی تاکہ پورے ملک میں اشیائے ضروریہ مثلاً گھی چینی چاول آٹے کے ریٹ کم کر کے مہیا ہو سکیں اور تمام لوگوں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ مل سکیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024