صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور ان میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریضوں کے رابطوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی پائے گئے۔مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38