عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 22بچے ملبے تلے دب گئے۔ذرائع کے مطابق کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 بچوں کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کلاس روم کی چھت گرنے پر سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38