پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا. اجلاس کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، متن میں کہا گیا کہ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہے، اعلیٰ سرکاری افسر کو ہراساں کرکے ماورائے عدالت کردار کشی کی گئی، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی آرڈیننس 99کو آئین سے نکالا جائے کیونکہ یہ رشوت اور بدعنوانی کو محفوظ راستہ فراہم کررہی ہے، قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی. نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا تاحیات اور شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کی قرارداد بھی جمع کرائی گئی جس متن میں کہا گیا کہ تمام اداروں کو عوام کے منتخب نمائندوں کا احترام کرنا چاہیے، اداروں کو سیاسی و جمہوری معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، تصادم سے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر کو اپنے عزائم کامیابی ملنے کا اندیشہ ہے. قراردادوں کے خلاف اپوزیشن پنجاب اسمبلی نے شور شرابا کیا، اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ، اراکین نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38